سان ڈیاگو زو سفاری پارک نے فاریسٹ زرافہ کہلایا جانے والے جانور اوکاپی کے بچھڑے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
زو سفاری پارک نے ایک نر اوکاپی کی پیدائش کا اعلان کیا جو زرافے کا واحد زندہ رشتہ دار ہے۔
اوکاپی کو زیبرا زراف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مذکورہ بچھڑے کی ماں کا نام مہامیلی عرف میلی اور باپ مپانگی ہے۔ یہ دونوں کی پہلی اولاد ہے۔
چڑیا گھر نے بتایا کہ بچھڑے کا ابھی تک کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے۔ وہ اپنے دن دھوپ میں ٹہلتے اور گھاس میں بھاگتے ہوئےاپنی ماں کی نگرانی میں گزارتا ہے۔
میلی ایک بہت توجہ دینے والی ماں ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اس کا بچھڑا آرام کرے اور ضرورت پڑنے پر ہی اسے گھمایا پھرایا جائے۔ بچھڑا جب بھی ماں کو پکارتا ہے وہ اس کی طرف متوجہ ہوجاتی ہے اور دن میں اسے چند بار دودھ پلاتی ہے اور شام کو اسے آرام کراتی ہے۔
چڑیا گھر نے کہا ہے کہ اس بچھڑے کو اپریل کے وسط میں سان ڈیاگو زو سفاری پارک کے افریقی ووڈس سیکشن میں اوکاپی انکلوژر میں عوام کو دکھایا جائے گا۔