نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل،اسحاق ڈار چیئرمین ہونگے
دورے کے دوران نائب وزیر اعظم لندن میں اپنی برطانوی ہم منصب انجیلا رینر (نائب وزیر اعظم) سے ملاقات کریں گے اور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکریٹری ڈیوڈ لیمی سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔
اسحاق ڈار برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اسحاق ڈار کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔
مزید پڑھیے: جس نے بھی ملک کے ساتھ غداری کی اس کا انجام بڑا بھیانک ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
فریقین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔