پنجاب میں 73 افسران کی بطور اسپیشل مجسٹریٹ تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب نے صوبے میں شراب کی طلب پوری کرنیکا تقاضا کیوں کیا؟

اسپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا۔تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو مل گیا

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو سٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تعینات کیا گیا۔ جب کہ30  ویٹرنری آفیسرز اور 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق18  زونل افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp