اسلام آباد میں  امریکی طرز پر گاڑیوں کے نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹرین کے لیے امریکی طرز کا ماڈل نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، گاڑی رجسٹریشن پر نمبر پلیٹ ملکیتی بنیادوں پر جاری کی جائے گی جبکہ گاڑی ٹرانسفر پر نئے مالک کو نیا نمبر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نمبر والی گاڑیوں کی ڈیمانڈ پورے پاکستان میں زیادہ کیوں ہے؟

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے امریکی طرز کا نیا ماڈل نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس نئے نظام کے تحت گاڑیوں کے نمبر اب گاڑی کی بجائے مالک کو جاری کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر مالک کو ایک مستقل نمبر پلیٹ دی جائے گی جو اس کے نام سے منسلک رہے گی۔ یہ پالیسی نئے اور پرانے دونوں قسم کے گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔ گاڑی کی فروخت پر سابقہ نمبر منسوخ کر دیا جائے گا اور نئے مالک کو نیا رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مالک ایک سال تک بغیر کسی گاڑی کے بھی اپنا نمبر رکھ سکتا ہے۔ اگر ایک سال کے اندر نمبر کسی گاڑی سے منسلک نہ کیا گیا تو اسے منسوخ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

یہ اقدام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ شفاف اور آسان بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp