فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جانے لگا، وانا میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 20 سے زیادہ زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فتنہ الخوارج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، میران شاہ کے بعد وانا کے رستم بازار میں زور دار دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام راہگیر شامل ہیں اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میران شاہ میں بارود سے بھری گاڑی کو عام عوام کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اپنے ملک میں مار کھانے کے بعد فتنہ الخوارج کے ذریعے قبائلی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث افغان طالبان پسپا ہونے پر مجبور ہیں، جبکہ اپنی ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینے کے لیے خوارجی دہشتگردوں کے ذریعے معصوم عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

فرنچ اوپن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کے پالتو کتے کو بھی آفیشل ٹورنامنٹ کا کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا گرین سرمایہ کاری کی جانب بڑا قدم، ویسٹ ٹو انرجی پالیسی پر کام تیز

پاکستان رئیل اسٹیٹ کی بڑی کامیابی، ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز میں 2 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟