گلگت بلتستان میں لاپتا جاپانی ٹریکر کی لاش کھائی سے برآمد

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی ٹریکر کی لاش ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار پہاڑی علاقے سے برآمد کر لی۔

عرب نیوز کے مطابق 64 سالہ جاپانی سیاح یوسوکے اکیبا بغیر مقامی گائیڈ کے مشہور سیاحتی مقام ’مسرور راک‘ کی جانب گئے تھے، جہاں سے وہ لاپتا ہو گئے تھے۔ مسلسل سات روز تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد ان کی لاش حسین آباد کے قریب ایک گہری کھائی سے نکالی گئی۔

ریسکیو 1122 اسکردو کے ترجمان غلام رسول نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے انتہائی مشکل پہاڑی راستوں میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آپریشن جاری رکھا، جبکہ لاش کو رسیوں اور خصوصی آلات کی مدد سے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کے ٹو بیس کیمپ کا تاریخی ٹینٹ میوزیم کا حصہ بن گیا

سرچ آپریشن میں سدپارہ ماؤنٹینئرنگ کلب کے رضاکار کوہ پیما بھی شریک رہے۔ کلب کے چیئرمین غلام محمد سدپارہ کے مطابق چار تجربہ کار کوہ پیماؤں نے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر کارروائی میں حصہ لیا۔

گلگت بلتستان دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور ہزاروں گلیشیئرز کا خطہ ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں غیر ملکی کوہ پیما اور سیاح آتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ایک ملائیشین خاتون سیاح اسکردو میں مبینہ طور پر فالج کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp