اٹلی کے حکام نے ’سنیما گول‘ نامی مبینہ پائریسی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسے بند کر دیا، جس پر نیٹ فلکس، ڈزنی پلس، اسپاٹی فائی، اسکائی اور ڈیزن سمیت مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی حکام نے ’آپریشنے تُتو کیارو‘ کے تحت اٹلی بھر میں 100 سے زائد چھاپے مارے، جبکہ فرانس اور جرمنی میں بھی بیک وقت کارروائیاں کی گئیں۔
Italy's financial police said on Friday they had busted a sophisticated streaming piracy network that caused roughly €300 million ($348 million) in damages to rights holders such as Sky, DAZN, Netflix, Disney+ and Spotify. https://t.co/xi1hM15JRj
— Reuters Legal (@ReutersLegal) May 22, 2026
رپورٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک غیر قانونی طریقے سے اصل صارفین کے سبسکرپشن لاگ اِن ڈیٹا حاصل کر کے اسے دوبارہ فروخت کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ناموں سے بنائے گئے اکاؤنٹس کی معلومات ہر تین منٹ بعد تبدیل کی جاتی تھیں تاکہ مختلف صارفین کو رسائی دی جا سکے۔
تحقیقات کے مطابق غیر ملکی پراکسی سرورز استعمال کر کے صارفین کی شناخت اور آئی پی ایڈریس چھپائے جاتے تھے، جبکہ اٹلی میں 70 سے زائد افراد بطور ری سیلر سالانہ فیس کے عوض اس غیر قانونی سروس کی فروخت میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شہزادی ڈیانا کی بہو نیٹ فلیکس پر کون سا شو کرنے والی ہیں؟
اطالوی حکام نے تقریباً ایک ہزار صارفین کی نشاندہی بھی کی ہے، جنہیں 154 یورو سے 5 ہزار یورو تک جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بولونیا کے پراسیکیوٹرز نے چھاپوں کے دوران ایسے سرورز بھی قبضے میں لیے جن میں ڈی کرپشن ڈیٹا اور سینیما گول کا سورس کوڈ موجود تھا، جس سے نیٹ ورک کے جدید تکنیکی نظام کا انکشاف ہوا۔














