اسرائیل جنگ بندی کی طے شدہ شرائط کی خلاف وزری کر رہا ہے، حماس کا الزام

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیر طاہر النونو نے کہا ہے کہ اسرائیل طے شدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے جو فارمولا طے ہوا تھا اس پر بھی عمل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ایک سے زیادہ مقامات پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے۔

طاہر النونو نے کہاکہ ہم اب بھی معاہدے کی شرائط پر نظر رکھے ہوئے ہیں، غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی بات درست نہیں کیوں کہ وہاں پر حماس موجود ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے طبی اور غذائی امداد کے ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ ایمبولینس کو بھی اسرائیلی فورسز نے روکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعد اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے لندن میں مظاہرہ

اِدھر فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن میں رواں ماہ کے دوران دوسرا بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرے کے کال دینے والی تنظیم ’فلسطین یکجہتی مہم‘ کا موقف ہے کہ 4 روزہ جنگ بندی معاہدہ بہت مختصر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے تاکہ تصادم کا سلسلہ رک سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ

خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے

ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت

صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کار آمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں