انسانوں کے معصوم جانوروں پر تشدد کے واقعات ان دنوں ملک کے تقریباً ہر حصے سے ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔
سرگودھا میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے چارے پر منہ مارنے ایک بھینس کی زبان ہی کاٹ لی۔
یہ بھی پڑھیں: جانوروں پر تشدد: پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کیا قوانین ہیں؟
تھانہ شاہ پور کی حدود میں جلال پورجدید میں ایک شخص بلال رکشے پرجانوروں کے لیےچارہ لےکر جارہا تھا کہ بھینس نے اس کے چارے پر منہ ماردیا جس پربلال طیش میں آگیا اور اس نے درانتی کے وار کرکے بھینس کی زبان کاٹ دی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد: بے زبان جانوروں پر تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد گرفتار
بھینس کے مالک محمد نذیرکی مدعیت میں تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کرکےملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔









