یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے قومی ترانے کی ویڈیو وائرل

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانے کا میوزک بجا کر پاکستانی قوم کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یورپی یونین پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دو منٹ 12 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں رینا کیونکا نے پاکستان کو خصوصی خراج تحسین پیش کرنے اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے پھر پور انداز میں پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔ ویڈیو کا عنوان ’پاکستان کے بھرپور ثقافتی تنوع کا جشن‘ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا قومی ترانہ کیسے تخلیق ہوا؟

ویڈیو میں رینا کیونکا ٹرمپٹ (باجا) بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بانسری، سنتور اور الگوزا کے لیے باقرعباس نے خدمات دیں، رباب اور مینڈولین حیدر علی نے بجائے جبکہ موسیقی علی مصطفیٰ نے ترتیب دی ہے۔ گانے کے لیے لوک ورثہ اسلام آباد کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp