دنیا کے مذہبی ترین ممالک میں پاکستان کا نمبر کون سا؟

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مذہب کے تصور نے بہت سے معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کچھ قوموں میں مذہب روزمرہ کی زندگی کا ایک مرکزی حصہ ہے جب کہ دوسروں میں اسے کم اہمیت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ برائے 2024 جاری

امریکا کے ہفت روزہ جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سنہ 2008 اور سنہ 2023 کے درمیان 102 مقامات پر ایک امریکی ادارے پی ای ڈبلیو (پیو) ریسرچ سینٹر نے ایک سروے کرکے وہاں کے بالغ افراد کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی کہ مذہب ان کی زندگی میں کتنا اہم ہے۔

سروے میں شامل ممالک میں انڈونیشیا پہلے نمبر پر رہا جہاں 98 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مذہب ان کی زندگی میں بہت اہم ہے۔

انڈونیشیا دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کی تقریباً 87 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ تاہم اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں عیسائیوں، ہندوؤں، بدھسٹوں اور کنفیوشس سے تعلق رکھنے والی برادریاں بھی موجود ہیں۔

مذہبی ممالک میں پاکستان کا نمبر؟

مذہب کو اپنی زندگیوں میں بہت زیادہ اہمیت دینے کے حوالے سے انڈونیشیا کے بعد سینیگال کا نمبر آتا ہے اور پھر اس معاملے میں سرفہرست پاکستان ہے۔

پاکستان کے بعد مالی اور تنزانیہ کا نمبر آتا ہے۔

سب صحارا افریقہ کا خطہ سب سے زیادہ مذہبی تھا جہاں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے 80 فیصد سے زیادہ شہریوں نے رپورٹ کیا کہ مذہب نے ان کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پیو کے نتائج کے مطابق مشرقی ایشیا اور مغربی یورپ دنیا کے سب سے کم مذہبی حصوں میں شامل تھے۔

مزید پڑھیے: مسجد کا ہندو خادم، مذہبی آہنگی کی منفرد مثال

خاص طور پر 10 فیصد سے بھی کم جاپانی جواب دہندگان نے کہا کہ مذہب ان کی زندگی کے لیے بہت اہم ہے۔

ہانگ کانگ، تائیوان اور جنوبی کوریا کے جواب دہندگان نے بھی یہ نہیں کہا کہ مذہب ان کے لیے اہم ہے۔

ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، سویڈن، فن لینڈ، ناروے، آسٹریا، فرانس، بیلجیم اور جرمنی کے 20  فیصد سے بھی کم لوگوں نے کہا کہ مذہب ان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

کئی مشرقی یورپی ممالک میں بھی مذہب کو اہم قرار دینے کے حوالے سے بات نہیں کی گئی۔ 20 فیصد سے بھی کم روسی، ہنگری، لیٹوین، لتھوانیائی، بلغاریائی، چیک اور اسٹونین جواب دہندگان نے کہا کہ مذہب ان کی نظر میں خاصا اہم ہے۔

البتہ یونان میں سروے کیے گئے افراد کی نصف تعداد نے بتایا کہ مذہب ان کی زندگی میں اہمیت رکھتا ہے۔

سرورے کے مطابق امریکا میں صرف 40 فیصد سے زیادہ شہریوں نے کہا کہ مذہب ان کی زندگی میں بہت اہم ہے۔

عبادت کا رجحان کس ملک میں زیادہ؟

پیو کے اعداد و شمار میں یہ بھی شامل تھا کہ کن ممالک میں روزانہ عبادت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس معاملے میں بھی انڈونیشیا بازی لے گیا۔

سروے نے یہ جانا کہ انڈونیشیا نمازیوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد نائجیریا، سینیگال، عراق اور نائجر ہیں۔

کتنے فیصد امریکی عبادت باقائدگی سے کرتے ہیں؟

تقریباً 45 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ روزانہ عبادت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے، مردم شماری رپورٹ

قبل ازیں نیوز ویک نے امریکا کی سب سے زیادہ مذہبی ریاستوں کا بھی ایک نقشہ بنایا تھا۔ مذکورہ فہرست میں الاباما سرفہرست تھا جس کے بعد ورجینیا کا نمبر آتا تھا۔ جبکہ اس حوالے سے مخالف سرے (یعنی کم مذہبی پر آنے والی ریاستوں میں مین، کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس، نیو ہیمپشائر، رہوڈ آئی لینڈ، اور ورمونٹ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp