محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک مغربی لہر ہفتے کی شام کو ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جس کی بدولت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ بہاولپور، بہاولنگر، خان پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں موسم خزاں کے سیبوں کی بہار
بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، لورالائی، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار، قلات، نصیر آباد، آواران اور لسبیلہ اور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔