نسیم وکی کا شمار پاکستان کے سرفہرست مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے پاکستان اور ہندوستان دونوں میں کام کیا ہے اور پوری دنیا میں لائیو شوز کیے ہیں، انہیں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔
حال ہی میں نسیم وکی نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شریک تھے اور انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: شہنشاہ جُگت ’مستانہ‘ کو پرستاروں سے بچھڑے 12برس بیت گئے
ناظرین میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ لائیو پرفارمنس کے دوران جوک بھول گئے ہوں؟ جواب میں نسیم وکی نے کہا ’جی ایک بار ایسا ہوا تھا، میں کامیڈی نائٹ بچاؤ کرنے کے لیے انڈیا گیا تھا، سامنے سیلیبریٹیز بیٹھی تھیں، سلمان خان بھی تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کے سامنے جا کر جگت لگانی تھی کہ آپ مجھے اپنا بیٹا بنالیں۔ ’سلمان خان نے جواب میں کہنا تھا کہ اتنا بڑا بیٹا، میں نے کہنا تھا کہ ٹائم پہ شادی ہوئی ہوتی تو اتنا بڑا بیٹا ہوتا، اس طرح کی پنچ لائنز تھیں میں نے جو میں نے ان کو کہنی تھیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار محمود اسلم انتہائی محب وطن، لیکن اتنے دلبرداشتہ کیوں؟
نسیم وکی نے سلمان خان کے سامنے لائنز بھولنے کی وجہ بتائی کہ ان کی والدہ کی ڈیتھ ہوئی تھی، وہ غم میں تھے۔ ’زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ میں نے اسکرپٹ یاد کیا، یاد کررہا ہوں بھول رہا ہوں، یاد کررہا ہوں بھول رہا ہوں، جب میں سیٹ کے اوپر گیا تو کچھ یاد نہیں تھا۔‘