عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کا بائیکاٹ کردیا، انہوں نے کہا کہ میڈیا موجود نہیں اس لیے سماعت کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

احتساب عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342کے بیانات آج بھی ریکارڈ نہیں ہوسکے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس دوران عمران خان نے میڈیا کی عدم موجودگی پر سماعت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ بھی چھوٹا ہے باقی لوگ بھی یہاں موجود نہیں ہیں، تو میں سماعت کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

عمران خان کے بائیکاٹ کے بعد سماعت بغیر کاروائی کل 6دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں، جس پر جج نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے نے توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

واضح رہے توشہ خان ٹو کیس کی بھی آج سماعت ہوئی جس میں راولپنڈی سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس ٹو میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی توشہ خانہ ٹو کیس ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے ان سے جواب طلب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین