9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی عالمگیر خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کراچی سے گرفتار
پولیس کے مطابق عالمگیر خان کی گرفتاری اسلام آباد میں درج مقدمات میں عمل میں لائی گئی ہے۔ ان کو گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالمگیر خان کو لنک عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عالمگیر خان کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیے: احتجاج سے متعلق ماضی میں غلطیاں ہوئیں، مگر اب نہیں ہوں گی، عالمگیر خان
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے کیس میں عالمگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔
عالمگیر خان کی 2 مقدمات میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔ ان پر مقدمات تھانہ فیروز آباد اور سلطان آباد میں درج ہیں۔