بھتیجے کی شادی پر مریم نواز کا سنہری سوٹ بھی توجہ کا مرکز، قیمت کیا ہے؟

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ملبوسات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اس پر صارفین خوب تنقید بھی کر رہے ہیں کہ ایک طرف عوام بھوکے مر رہے ہیں اور دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب اتنے مہنگے جوڑے پہن رہی ہیں۔

شادی کی دیگر تقریبات کی طرح ولیمے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔ مریم نواز نے زید حسین کے ولیمے پر سنہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب کے سنہرے سوٹ کی قیمت 12 لاکھ 20 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھتیجے کی شادی میں مریم نواز کے ڈیزائنر سوٹ کی قیمت کیا تھی؟

واضح رہے کہ اپنے بھتیجے زید حسین کی بارات کی تصاویر میں مریم نواز جامنی رنگ کے سوٹ میں ملبوس دکھائی دیں، مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ مریم نواز کے اس جوڑے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔

اس سے قبل نکاح پر مریم نواز نے معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کا تیارکردہ سرخ رنگ کا جوڑا منتخب کیا تھا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp