حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیل 602 قیدی رہا کرے گا

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں قید 6 میں سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ دوسری طرف توقع ہے کہ اسرائیل بھی معاہدے کے مطابق اپنی جیلوں سے 602 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

آ رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں 40 سالہ تال شوہم اور 39 سالہ ایویرا مینگیستو کو ہفتے کے روز جنوبی غزہ میں رفح میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا، اس سے قبل حماس کے مسلح حریت پسند حسب سابق یرغمالیوں کو ایک اسٹیج پر لائے۔

وسطی غزہ میں نوصیرات میں ہفتے کے روز مزید 4 اسیروں کی رہائی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیےحماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو بیک وقت رہا کرنے پر رضامند

19 جنوری کو ہونے والے جنگ بندی کے بعد، پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے 33 افراد کے گروہ میں سے آج رہائی پانے والے 6 آخری یرغمالی ہیں۔

معروف عرب ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘  سے وابستہ رپورٹر ہانی محمود نے نصیرات سے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں اسیروں کی رہائی کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک بڑا ہجوم جمع ہے۔

یرغمالیوں کی رہائی سے قبل الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے، استنبول زیم یونیورسٹی کے پروفیسر سمیع العریان نے کہا کہ یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کا  طویل مرحلہ حماس کی طرف سے اشارہ ہے کہ وہ یہاں کا منتظم گروہ ہے۔ انہوں نے پوری دنیا  پر عیاں کردیا ہے کہ وہ انہیں (قیدیوں) کو زندہ اور محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیےحماس نے 369 فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کردیے

آج ہفتے کے روز اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کی رہائی بھی متوقع ہے۔

حماس کے مطابق، ان قیدیوں میں غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے 445 افراد کے ساتھ ساتھ درجنوں ایسے ہیں جو طویل یا عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

جمعرات کو اسرائیلی یرغمالی شیری بیباس کی لاش کی غلط شناخت کی وجہ سے جنگ بندی معاہدہ پٹڑی سے اترنے کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا، جنھیں 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل سے دو بیٹوں اور شوہر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp