کراچی کی کن سڑکوں پر رکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا؟ نیا ٹریفک پلان جاری

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر کے اہم علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے۔

پلان کے مطابق 3 تلوار پر رکشہ، ٹیکسی یا اون کال ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، 3 تلوار پر رش ہونے کی صورت میں کلفٹن برج ریس کورس، چودھری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا

طارق روڈ اللہ والی سے اتحاد سگنل، صدر، فوارہ چوک سے جی پی اواور سنگر چوک سے زیب النساء تک رکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

جامع کلاتھ تبت چوک سے عید گاہ چوک  تک بھی رکشے اور ٹیکسی گاڑیاں داخل نہ ہوسکیں گی جبکہ ملینئیم ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک ملینئیم برج سے نیپا جاسکے گی۔ حیدری مارکیٹ والی سڑک پر رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا اور نارتھ کراچی سے کمرشل ٹریفک کو 5 اسٹار چورنگی سے شپ اونر چورنگی اور لنڈی کوتل چورنگی موڑاجائے گا۔

بورڈ آفس سےٹریفک کے ڈی اے چورنگی سے ضیاء الدین چورنگی اور پہاڑ گنج موڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp