سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار روشنی کو ’سپر سالڈ‘ مادے میں تبدیل کردیا ہے۔
’سپر سالڈ‘ دراصل مادے کی ایک حیران کن کیفیت ہے جو بیک وقت ٹھوس اور مائع دونوں قسم کی خصوصیات رکھتی ہے۔ یعنی اس کے ایٹمز مادے کی طرح ترتیب میں ہوتے تاہم وہ مائع کی طرح بغیر رگڑ کھائے حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اگرچہ سائنس دانوں نے اس سے قبل ایٹمز کو استعمال کرتے ہوئے ’سپر سالڈ‘ تیار کیے ہیں لیکن روشنی اور مادے کو جوڑ کر ’سپر سالڈ‘ بنانے کا یہ پہلا موقع ہے، اور اس سے آپٹکس اور فزکس میں تحقیق کے لیے نئے در وا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں
یہ تجریہ اٹلی کے ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس‘ کے محققین نے کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس پر مزید تحقیق سے روشنی اور مادے سے متعلق ہمارے روایتی تصورات تبدیل ہوجائیں گے۔