اسلام آباد ضلع کچہری کےباہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوا۔ واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے ایس پی صدر زون، ایس ڈی پی او رمنا سے وقوعہ کی وضاحت طلب کرلی اور ایس ایچ او رمنا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

وقوعہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایس پی صدرزون، ایس پی سواں زون، ایس ڈی پی او رمنا، ایس ڈی پی او کورال تحقیقاتی ٹیم کے ممبر ہوں گے۔

وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp