کراچی میں قائد پل کے نیچے پولیس رپورٹنگ سینٹر پر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، گورنر سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس پر حملے کی رپورٹ ایس ایس پی ملیر سے طلب کرلی۔
مزید پڑھیں: کراچی: کار ریس کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق قائد پل کے نیچے مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس رپورٹنگ کیمپ لگایا گیا تھا جس میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے،نامعلوم ملزمان نے پل کے اوپر سے نیچے کیمپ پر کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کا کراچی کے شہریوں کو عید کا انوکھا تحفہ
واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس رینجرز ،کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور کریکر حملے کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔پولیس کریکر حملے میں فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی تلاش کررہی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔