جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں سکول ٹیچر کو قتل کرنے والے جعلی عامل اور مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ سکول ٹیچر تھیں جسے ملزمان نے قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی اور اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

تھانہ روات پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نعش  دفنا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ اور اس کے شوہر کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جو مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔

مقتولہ کا شوہر مقتولہ کے اس کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ملزمان خاتون کو عملیات کے بہانے لے کر گئے اور تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

ملزمان نے زمین کھود کر نعش کو دفنا دیا اور جرم کو چھپانے کے لئے دسمبر 2024 میں مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp