43 سالہ دھونی نے کرکٹ میں کون سا نیا ریکارڈ بنالیا؟

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے اسٹینڈ اِن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے خلاف میچ میں دھونی نے صرف 11 گیندوں پر 26 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔

بھارت رتنا اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلے گئے مقابلے میں دھونی کو ان کی برق رفتار اننگز پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا اور یوں وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ 43 سال اور 280 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے پروین تمبے کا 11 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں 42 سال 208 دن کی عمر میں یہ اعزاز جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے مہندرسنگھ دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی بیٹنگ مزید بہتری کی متقاضی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور بولنگ یونٹ ہم نے عمدہ کارکردگی دکھائی، لیکن بیٹنگ میں ابھی بہتری کی گنجائش ہے۔ ہمیں اپنے کردار اور ذمے داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ اگر کوئی بلے باز اچھی شروعات کرے تو اُسے اننگز کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

دھونی نے نوجوان بلے باز شیخ رشید کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شیخ رشید نیٹس میں بھی تیزی سے بہتر ہورہا ہے اور اُس کے پاس مستند شاٹس کے ساتھ حریف بولرز پر حاوی ہونے کی صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں: ’میچ جلدی جیتو، بچے کی آمد قریب ہے‘، دھونی کی بیوی کی انسٹا اسٹوری وائرل

دلچسپ بات یہ رہی کہ ایم ایس دھونی خود پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر حیران دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو لگا کہ یہ ایوارڈ نور احمد کو ملنا چاہیے تھا، اُس نے زبردست بولنگ کی۔ یاد رہے کہ چنئی سپر کنگز کی یہ اس سیزن میں دوسری فتح ہے اور دھونی کی جانب سے اس عمر میں ایسی جارحانہ اننگز نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

پانچ سب سے زیادہ عمر رسیدہ ‘مین آف دی میچ’ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی:

  1. 🏏 ایم ایس دھونی — 43 سال 281 دن

  2. 🏏 پروین تمبے — 42 سال 60 دن

  3. 🏏 شین وارن — 41 سال 223 دن

  4. 🏏 ایڈم گلکرسٹ — 41 سال 181 دن

  5. 🏏 کرس گیل — 41 سال 35 دن

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ایرانی عوام کی قسمت کھل گئی، ملک میں سونے کا اہم ذخیرہ دریافت

پیوٹن نے چینی شہریوں کو روس میں 30 روز تک ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی

سہیل آفریدی نے وفاق کی رٹ کو چیلنج کیا تو گورنر راج کا آپشن آئین کا حصہ ہے، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، یا گورنر کی تبدیلی؟ سہیل آفریدی کا فیصلہ ہوگیا

وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون

چولستان کے اونٹوں میں پہلی بار ’گل گھوٹو‘ بیماری کی تصدیق

کالم / تجزیہ

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک

توہم پرست قیادت

کینسر وارڈ