پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ شیف ذاکر قریشی انتقال کرگئے۔
ذاکر حسین قریشی ایک مشہور پاکستانی شیف تھے۔ انہوں نے کوکنگ ٹی وی چینل ’مسالہ‘ میں اپنی ٹیلی ویژن نمائش کے ذریعے پہچان حاصل کی۔
شیف ذاکر نے اپنے لائیو کوکنگ شو میں لوگوں کو پکوان کی ہزاروں ترکیبیں سکھائیں۔ وہ پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے۔
شیف ذاکر کے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بہت زیادہ مداح ہیں۔
شیف سمیعہ کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے مطابق معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 1967 میں پیدا ہوئے تھے۔
کھانا پکانے کی دنیا میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔