مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شامی صدر سے ملاقات۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے سعودی عرب میں قیام ختم کرنے اور قطر جانے سے پہلے احمد الشارع کو ’ہیلو ‘کہنے پر رضامندی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح، امریکی صدر ٹرمپ کا اعتراف
ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے حوصلہ افزائی کے بعد الشارع سے ملاقات پر رضامند ہوئے۔
صدر نے شام پر برسوں سے عائد پابندیاں ہٹانے کا بھی وعدہ کیا۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں ایک نئی حکومت ہے جو امید ہے کہ ملک کو مستحکم کرنے اور امن قائم کرنے میں کامیاب ہوگی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز خارجہ پالیسی خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ شام پر 2011 سے عائد پابندیاں ہٹا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم شام میں یہی دیکھنا چاہتے ہیں۔
شامی صدر احمد الشارع کون ہیں
احمد الشارع کو ماضی میں ماضی ڈی گوری ابو محمد الگولانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ایک وقت تھا جب انہوں نے عراق میں گرفتار ہونے کے بعد امریکی افواج کے ہاتھوں کئی سال قید میں گزارے۔

الشارع کو رواں سال جنوری میں شام کا صدر نامزد کیا گیا تھا، انہوں نے حیات تحریر الشام، یا ایچ ٹی ایس کی قیادت کرتے ہوئے دمشق پر دھاوا بولا اور اسد خاندان کی 54 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کیا تھا۔














