آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ مقابلہ

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025(مردانہ) نے جہاں دیگر کئی شعبوں میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی شامل ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔

واضح رہے کہ 2025 کے ایڈیشن میں 368 ارب گلوبل ویونگ منٹس دیکھے گئے جو کہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ پچھلے ٹورنامنٹ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔

پریمیم ایونٹ جس میں 8 بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں، کے دوران اوسطاً فی اوور 308 ملین گلوبل ویونگ منٹس کا ریکارڈ قائم ہوا، جو کسی بھی ایونٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ ویونگ منٹس ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ چیمپئن آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

بلیک کیپس کے خلاف 9 مارچ کو ہونے والا فائنل چیمپیئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا، جس میں عالمی سطح پر 65.3 ارب لائیو ویونگ منٹس تھے، جس نے 2017 کے فائنل کے دوران قائم کردہ ریکارڈ 52.1 فیصد سے توڑ دیا۔

یہ میچ لائیو دیکھنے کے وقت کے لحاظ سے عالمی سطح پر کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں تیسرا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔ ہندوستان میں بھی، یہ تیسرا سب سے زیادہ  دیکھا جانے والا آئی سی سی میچ تھا، جس کا نمبر 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے بعدآتا تھا۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کا بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 نے ریکارڈ توڑ عالمی ناظرین حاصل کیے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ نے آسٹریلیا، ہندوستان اور پاکستان سمیت کرکٹ کو دیکھنے والے بڑے علاقوں میں بھی نشریاتی ریکارڈ توڑےہیں۔

یہ ایڈیشن آسٹریلیا میں بھی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بن گیا، پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں مجموعی طور پر دیکھنے کے اوقات میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹورنامنٹ کے شریک میزبان، پاکستان میں بھی 2025 کا ایونٹ دیکھنے کے اوقات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp