خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (KPUMA) نے بی آر ٹی سروس کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی آر ٹی کا کم از کم کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے جبکہ ایکسپریس روٹس پر پریمیئم سروس کا کرایہ 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ناگزیر تھا تاکہ شہریوں کو بغیر تعطل معیاری سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ نئے کرایے یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔














