فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا

دونوں عسکری قائدین نے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا تاکہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کے اعزاز میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp