امریکا کے لاس اینجلس میں ایک نامعلوم گاڑی نے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسٹ ہالی ووڈ میں صبح 2 بجے کے قریب پیش آیا۔
لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہے، 6 افراد کو گہری چوٹیں آئی ہیں جبکہ 19 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاس اینجلس میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فضا مزید کشیدہ ہوگئی
جائے وقوعہ پر ریکارڈ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد سڑک اور فٹ پاتھ پر زخمی حالت میں پڑے ہیں اور امدادی کارکن ان کا علاج کر رہے ہیں۔ کئی زخمیوں کو اسٹریچرز پر ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کی فوری طبی جانچ اور اسپتال منتقلی کا عمل کیا گیا جس میں 124 فائر اہلکاروں نے حصہ لیا۔