بھارت کو آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برازیل نے بھارت کے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے جاری مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بڑا دھچکا، بھارت-امریکا تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار
بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ کے مطابق یہ مذاکرات بھارت کی جانب سے سسٹم کا جدید ترین ورژن فراہم نہ کرنے کے باعث اختتام پذیر ہوئے۔
ڈیفنس ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق برازیلی فوج درمیانے سے طویل رینج کے فضائی دفاعی نظام کی تلاش میں ہے، تاہم بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش میزائل کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ برازیل نے اس پرانے ورژن کو “فرسودہ” قرار دے کر مسترد کر دیا۔
مذکورہ معاہدے کی مجموعی مالیت قریباً 5 ارب بھارتی روپے تھی۔ مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد برازیل نے اب اٹلی کے ساتھ دفاعی تعاون پر بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ دکن ہیرالڈ کے مطابق برازیل اب اطالوی ایئر ڈیفنس سسٹم EMADS حاصل کرنے پر غور کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں
واضح رہے کہ آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی عالمی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات اب عالمی دفاعی منڈی میں بھارت کے ساتھ ہونے والے سودوں پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔