راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین حد تک پہنچ گئی، جس کے بعد حکام نے حفاظتی اقدام کے طور پر اسپل ویز کھول دیے ہیں۔

واٹر مینجمنٹ ذرائع کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1,748 فٹ تک پہنچنے پر فوری طور پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل احتیاطی تدبیر کے طور پر سائرن بجا کر علاقے کے مکینوں کو خبردار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح کو 1,746 فٹ تک کم کرنے کے لیے اسپل ویز کو 5 گھنٹوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس دوران متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

مزید برآں، ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو بھی احتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp