کامیڈین بھارتی سنگھ نے بیٹے کی لیبوبو ڈول کو کیوں جلا دیا؟

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی گڑیا ’لیبوبو ڈول‘ انٹرنیٹ پر نیا جنون بن چکی ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ہونے والی یہ گڑیا اپنی عجیب و غریب شکل اور نوکدار دانتوں کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس کی خوفناک صورت کے باوجود کئی شوبز شخصیات اسے فیشن کا حصہ بنا رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گڑیا منفی توانائی کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی اپنے وی لاگ میں ایسا ہی دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کا رویہ لیبوبو ڈول کے آنے کے بعد سے بدل گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں، جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا گولا بےچین ہے، تو بھارتی نے کہا، ’آج میں تمہاری لیبوبو ڈول جلا دوں گی، جو تمہاری بےچینی اور شرارتی رویے کی وجہ ہے‘۔ اس پر ان کا بیٹا بولا، ’نہیں، براہ کرم، ایسا مت کرو۔ یہ میرا دوست ہے۔‘ بھارتی نے آخرکار اسے قائل کیا کہ گڑیا شیطانی  ہے۔ انہوں نے کہا، ’وہ شیطان ہے گولے‘۔ پھر پوچھا، ’کیا ہے وہ؟‘ گولا بولا، ’شیطان‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

گولا کے جواب پر قائل ہو کر بھارتی نے کہا، ‘ہاں، ہم آج اسے جلا دیں گے تاکہ تمہاری شرارتیں بھی ختم ہو جائیں۔‘ پھر انہوں نے ناظرین سے مخاطب ہو کر کہا، ’آج لیبو بو جلنے والا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ اسے رکھنا اچھا نہیں ہے‘۔ ایک اور کلپ میں گولا کہتا ہے، ’یہ مجھے مارتا ہے‘۔

بھارتی نے بتایا کہ ’جب سے ہم نے اسے لیبو بو گڑیا دیا ہے، وہ صبر نہیں کر پاتا۔ مسلسل چلانے، چیخنے لگتا ہے اور چیزیں توڑ دیتا ہے۔ اس کے رویے کو دیکھ کر، لوگ مجھے بتاتے رہے کہ اس کی وجہ گڑیا ہے۔ جاسمین بھاسن نے بھی کہا کہ یہ شیطانی ہے۔ میری بہن بھی اس گڑیا سے ڈرتی ہے۔ ایک دن میں گڑیا لے کر اس کے گھر گئی، تو وہ بولی: ’یہ کیوں لے کر آئی؟ یہ لوگوں کے گھر میں منفی توانائی لاتی ہے۔ اس نے اسے بھوت پریت کہا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما اے آر رحمان کی کال مس کرنے پر پوری رات روتے رہے، کیوں؟

جب بھارتی گڑیا کو جلانے لے جا رہی تھیں تو ہرش نے پوچھا، ’کیا کر رہی ہو؟‘ انہوں نے جواب دیا، ’بس اس کا وجود ختم کر رہی ہوں۔‘ یہ سن کر ہرش حیران ہوئے۔ بھارتی نے ہرش کو سمجھایا، ’جب سے ہم نے یہ گڑیا لی ہے، ہمارا بیٹا بہت شرارتی ہوگیا ہے۔‘ ہرش ہنس پڑے اور کہا، ’تم کیسے اتنا تعصب رکھ سکتی ہو‘۔ بھارتی نے کہا، میرے کئی دوست بھی یہی رائے رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ گڑیا شیطانی ہے۔

ہرش نے گڑیا جلانے سے روکنے کی کوشش کی، مگر بھارتی نے ان کی نہیں سنی۔ انہوں نے کہا، ’آج لیبو بو کا خاتمہ ہوگا۔ تم نے اپنا پیسہ ضائع کیا ہے‘ پھر بھارتی نے ماچس کی مدد سے گڑیا جلانے کی کوشش کی مگر ناکام رہیں، جو انہیں خوفزدہ کر گیا۔ کئی کوششوں کے بعد وہ گڑیا کو اخبار میں لپیٹ کر جلا پائیں۔ ہرش نے کہا تم اسے کسی عورت کو دے دیتی جو اسے فیشن کے طور پر استعمال کرتی۔

یاد رہے کہ لیبوبو ڈول چینی کمپنی ’پاپ مارٹ‘ بناتی ہے اور اس کی قیمت 7 ہزار سے 35 ہزار روپے تک ہے، اس ڈول کے جعلی ورژنز بھی دستیاب ہیں۔ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس کے خریداروں میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک