اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ اور ٹرینی زخمی

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا،طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور جہاز گرگیا: بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسیوں کا ضمیر بھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ روانگی کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا

ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 کے انجن کو نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے روانگی روک کر طیارے کو ٹیکسی وے پر موڑ دیا۔ واقعے کے بعد اسلام آباد تا کراچی کی 2 پروازیں، پی اے 207 اور پی اے 208 منسوخ کردی گئیں۔ ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق انجن کا مزید معائنہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp