بھارتی کرکٹ میں ’کام کی زیادتی‘ کی بحث: محمد سراج کبھی نہیں تھکتے!

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘ کے حوالے سے جاری بحث کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک اور ٹیسٹ میچ ہوتا تو وہ اسے بھی کھیلنے کے لیے تیار ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت کی نئی قانون سازی، بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ سے زائد کا نقصان

سراج نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے تمام میچز کھیلے اور 23 وکٹیں حاصل کر کے سیریز کے سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔ اس وقت وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سراج نے کہا کہ جہاں تک تھکن کی بات ہے سچ کہوں تو اگر ایک اور ٹیسٹ ہوتا تو میں وہ بھی کھیلتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تھکن محسوس نہیں ہوئی کیوں کہ میں ایک خاص زون میں تھا اور جب آپ اس زون میں ہوتے ہیں تو آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کیا کر رہے ہیں بس دل میں ہوتا ہے کہ کچھ کرنا ہے۔

اوول ٹیسٹ سے پہلے جب جسپریت بمراہ دستیاب نہیں تھے تو کپتان شبمن گل نے سراج سے پوچھا کہ کیا وہ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں تو اس پر انہوں نے کہا کہ ’ایک دم فرسٹ کلاس‘۔ سراج نے شبمن سے یہ بھی کہا کہ وہ کھیلیں گے۔

جب شبمن نے کہا کہ دیکھ لیں آپ خود فیصلہ کرلیں کہ کھیل سکیں گے یا نہیں تو اس پر سراج نے کہا کہ وہ 100 فیصد فٹ ہیں اور پرفارم کریں گے۔

بمراہ کو کیوں نہیں کھلایا گیا؟

اوول ٹیسٹ میں جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور سابق کرکٹرز نے تنقید کی تھی کہ انہیں میچ چننے کی آزادی نہیں ہونی چاہیے۔ تاہم سراج نے بمراہ کی غیر موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے ان کی انجری کی سنگینی پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیے: بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابق اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا الزام، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ بمراہ بھائی کو باہر کی باتوں کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کمر میں سنگین انجری ہوئی تھی اور بڑی سرجری بھی اور اگر وہ اس میچ میں بولنگ کرتے اور انجری دوبارہ ہو جاتی تو شاید دوبارہ بولنگ بھی نہ کر پاتے۔

سرا کا کہنا تھا کہ بھارتی شائقین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ممکن ہوگا وہ ضرور کھیلیں گے اور جسی بھائی نے بالکل درست فیصلہ لیا۔

پس منظر: ورک لوڈ مینجمنٹ کی اہمیت

گزشتہ کچھ برسوں میں بھارتی کرکٹ میں ورک لوڈ مینجمنٹ کو خصوصاً فاسٹ بولرز کے لیے بہت اہمیت دی گئی ہے تاکہ انہیں فٹ اور طویل مدت تک کھیلنے کے قابل رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: کونسا مشہور بھارتی کرکٹر مودی کو پیارا ہوگیا؟

جسپریت بمراہ اس پالیسی کا نمایاں چہرہ رہے ہیں جنہیں کئی سیریز یا میچز سے آرام دیا جاتا ہے تاکہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد کھیل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

عالمی برادری کی اسلام آباد کچہری میں خود کش حملے کی شدید مذمت

دو ثقافتوں کے میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود