لسبیلہ:مسافرکوچ گہری کھائی میں جاگری،40افراد جاں بحق

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لسبیلہ کے قریب بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کھائی میں گرتے ہی کوچ میں آگ لگ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق حادثے کی شکارکوچ سے40 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔حادثے کی شکار کوچ میں 48افراد سوارتھے۔مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔

حادثے کی جگہ سے4زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا گیا۔ زخمیوں ٓ میں دوکو کوئٹہ اور2کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نےبیلہ کوچ حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp