ممبئی جارہے ہو تو مراٹھی بولنی پڑے گی، انڈیا میں دوران پرواز لسانی تنازع شدت اختیار کرگیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں لسانی تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک خاتون مسافر نے ایک دوسرے مسافر کو زبردستی مراٹھی بولنے پر مجبور کیا۔

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ متاثرہ مسافر، یوٹیوبر ماہی خان، نے میڈیا کو بتایا کہ پرواز صبح 6:25 بجے کی تھی جب انہوں نے اپنی سیٹ ذرا پیچھے کی تو پیچھے بیٹھی خاتون کی بوتل گر گئی اور اس نے مراٹھی میں چیخنا شروع کر دیا۔ میں نے معذرت کی، مگر میں مراٹھی نہیں سمجھتا تھا، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ وہ ہندی یا انگریزی میں بات کریں۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں لسانی بنیاد پر دہشت گردی، مقتولین کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ

ماہی خان کے مطابق خاتون نے غصے میں کہا کہ اگر تم ممبئی جا رہے ہو تو مراٹھی بولنی پڑے گی۔ اس پر خان نے سوال کیا کہ کیا یہ قانون ہے؟ انہوں نے بتایا کہ معاملہ بڑھنے پر انہوں نے عملے کو بلایا لیکن عملے نے کوئی خاص کارروائی نہیں کی۔

خان نے کہا کہ وہ 4 سال سے ممبئی میں رہ رہے ہیں اور ان کے کئی مراٹھی دوست ہیں، مگر کسی نے کبھی ان پر زبان بولنے کا دباؤ نہیں ڈالا۔ زبان محبت سے سکھائی جائے تو خوبصورت لگتی ہے، زبردستی سے نہیں۔

انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ملک میں اتحاد کی بات کرتے ہیں لیکن عملی طور پر تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔ اگر آپ کسی پر زبان یا علاقے کی بنیاد پر زور ڈالیں گے تو یہی امتیاز بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیے: خالصتان تحریک اور مودی کا خوف

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں مہاراشٹر میں کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں غیر مقامی افراد کو مراٹھی بولنے پر مجبور کیا گیا یا ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی

لالو کی بیٹی روہنی نے خاندان سے لاتعلقی کی اصل وجہ بتا دی

بھارتی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار

’گووندا اچھے شوہر نہیں… ہیروئینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارا، اہلیہ سنیتا آہوجا

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں