پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان کے متنازع رکن پرنس اینڈریو ایک بار پھر مشکلات میں گھر گئے ہیں، اور اطلاعات کے مطابق وہ شاہ چارلس کی جانب سے ممکنہ مکمل جلاوطنی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

مشہور برطانوی جریدے Heat World سے بات کرتے ہوئے شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پرنس اینڈریو اس وقت شدید دباؤ میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ’اینڈریو اس وقت ایک ایسی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں ہر راستہ نقصان دہ دکھائی دیتا ہے۔‘

انہوں نے بتایا، ’ایک طرف وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اپنی ساکھ بحال کرنے اور مستقبل محفوظ بنانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ اپنی کہانی خود دنیا کے سامنے رکھیں۔ دوسری طرف، وہ اب بھی شاہی خاندان کی کسی حد تک پسندیدگی اور رعایت کے متمنی ہیں لیکن وہ دونوں چیزیں ایک ساتھ حاصل نہیں کر سکتے۔‘

یہ بھی پڑھیے ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر پرنس اینڈریو خاموش رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ان لاکھوں پاؤنڈز سے محروم رہ جائیں گے جن کی انہیں اپنی نئی زندگی شروع کرنے کے لیے اشد ضرورت ہے۔ اور یہ بھی کوئی ضمانت نہیں کہ خاموشی اختیار کرنے سے شاہ چارلس کا رویہ ان کے حق میں بدل جائے گا۔

البتہ اگر وہ کتاب لکھنے اور اپنی کہانی منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرتے ہیں، جیسا کہ کئی لوگ پیش گوئی کر رہے ہیں، تو اس کا مطلب شاہی خاندان سے مکمل بے دخلی ہو گا۔
ذرائع کے بقول، ’اب صرف وقت ہی بتائے گا کہ وہ کون سا راستہ چنتے ہیں۔‘

یہ تنازع اس وقت اور شدت اختیار کر گیا جب ورجینیا جیفری کی کتاب “Nobody’s Girl” ان کی وفات کے بعد Penguin Random House کے تحت شائع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟

پبلشر کے مطابق، ’اس کتاب میں جیفری نے اپنے ان دنوں کی تفصیل بیان کی ہے جب وہ جیفری ایپسٹین اور گزلین میکسویل کی قید میں رہیں، جنہوں نے انہیں اور دیگر لڑکیوں کو بااثر شخصیات کے پاس اسمگل کیا۔‘

مزید بتایا گیا کہ، ’کتاب میں ان واقعات کا بھی ذکر ہے جن میں جیفری نے بچپن میں جنسی زیادتی برداشت کی، اور بعد ازاں محض 19 سال کی عمر میں ایپسٹین اور میکسویل کے چنگل سے فرار حاصل کیا۔‘

پبلشر نے مزید کہا، ’ورجینیا جیفری نے اپنی زندگی دوبارہ تعمیر کی، اپنے مجرموں کو عدالتوں میں لا کر جواب دہ بنایا، اور دیگر متاثرہ خواتین کے لیے آواز بلند کی۔
‘Nobody’s Girl’ ان کی آواز اور ان کے حوصلے کو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے