لاہور کے 14 سالہ حافظ محمد نعمان نے بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی خوشی میں عزم و شوق کی ایک انوکھی مثال قائم کر دی۔
کمسن حافظ نعمان نے لاہور سے کرتارپور دربار صاحب تک سائیکل پر 102 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 8 گھنٹوں میں طے کیا۔

کرتارپور پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور دربار انتظامیہ نے اس کم عمر مہم جو کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور اسے شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کرتار پور معاہدے میں 5 سال کی توسیع کردی
نعمان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کرتارپور سائیکل پر پہنچنے کا بے حد شوق تھا، اور آج اس نے اپنی یہ خواہش پوری کر کے دوسروں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قائم کی ہے۔
رپورٹ: دلشاد شریف۔ شکر گڑھ














