امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا۔ حکام کے مطابق یہ جہاز آج سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر لنگرانداز ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ گیا
ایم ٹی البانی پاکستان کی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا بڑا امریکی آئل ٹینکر ہے، اس سے قبل ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا۔
سنرجیکو آئل کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 10، 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل درآمد کیا ہے،کمپنی کے مطابق یہ امریکی تیل بلوچستان کے ساحلی علاقے میں قائم سنرجیکو آئل ٹرمینل پر لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ کو پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا
پہلا کارگو بحری جہاز پیگاسس 14 ستمبر کو ہیوسٹن، امریکہ سے روانہ ہوا تھا اور 29 اکتوبر کو پاکستان کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے تناظر میں امریکی خام تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔














