امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ایک طاقتور شمسی توانائی کے اخراج نے زمین کے مقناطیسی میدان کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا کی 21 ریاستوں میں دل موہ لینے والی ناردرن لائٹس  کے نظارے دیکھے گئے۔

 حیران کن طور پر یہ روشنیوں کے پردے اس بار جنوبی ریاستوں جیسے ٹیکساس، الاباما، جارجیا اور شمالی فلوریڈا تک دکھائی دیے۔

سورج سے خارج ہونے والی توانائی کے کئی دھماکے، جنہیں کورونل ماس ایجیکشنز  کہا جاتا ہے، اگلے دو دنوں میں زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکرانے کی توقع ہے۔

امریکی اسپیس ویدر پریڈکشن سینٹر نے منگل اور بدھ کے لیے G4 شدید درجے کے جیو میگنیٹک طوفان کی وارننگ جاری کی تھی، جو پانچ درجوں کے پیمانے پر دوسرا بلند ترین درجہ ہے۔

جب سورج کی جانب سے خارج ہونے والی برقی ہوائیں زمین کے مقناطیسی دائرے سے گزرتی ہیں تو فضا میں موجود گیسوں سے ان کا تعامل دلکش رنگوں کے مناظر پیدا کرتا ہے، جنہیں شمالی روشنیوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ سبز، سرخ اور جامنی رنگ کی لہریں آسمان پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ طوفان اگرچہ دیکھنے میں دلکش ہے لیکن اس کے اثرات خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔ G4 درجہ کے طوفان سے بجلی کے نظام میں وولٹیج کے مسائل، جی پی ایس نیویگیشن میں غلطیاں اور سیٹلائٹ یا ریڈیو سسٹمز میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

اسپیس ویدر پریڈکشن سینٹر کے ماہر شان ڈاہل کے مطابق ایک اور طاقتور کورونل ماس ایجیکشنز متوقع ہے، جس کے بعد شمالی روشنیوں کے نظارے امریکا کے جنوبی علاقوں تک مزید پھیل سکتے ہیں۔

یہ مناظر نہ صرف سائنسدانوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے بلکہ عام شہریوں نے بھی سوشل میڈیا پر آسمان پر رقص کرتی رنگین روشنیوں کی حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ