سعودی عرب میں درعیہ کا ادبی موسم 26-2025 کے تحت درعیہ ناول میلہ اتوار 16 نومبر سے 29 نومبر تک تاریخی محلے البجیری میں منعقد ہوگا۔
یہ میلہ (بیان کا گھر اور کہانی کی جگہ) کے عنوان سے پیش کیا جا رہا ہے، اور اس کا مقصد درعیہ کی اس علمی اور فکری میراث کو دوبارہ نمایاں کرنا ہے جو سعودی پہلی ریاست کے دور میں پروان چڑھی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب
اس زمانے میں البجیری علم و دانش کا اہم مرکز تھا جہاں امام محمد بن سعود کی سرپرستی میں اہلِ علم جمع ہوتے تھے۔
اس سالانہ میلے کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں ادبی شعور کو مضبوط بنانا اور درعیہ کو تخلیقی وثقافتی مکالمے کی نمایاں جگہ کے طور پر پیش کرنا ہے۔
میلہ زائرین کو ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جس میں تفریح، شناخت اور کہانی ایک ہی فضا میں یکجا ہو جاتی ہیں۔ یہاں آنے والے افراد مقامی اور عالمی انسانی تجربات سے جڑی کہانیوں اور بیانیوں کو مختلف زبانوں اور اسالیب میں دریافت کر سکیں گے۔
میلے میں عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں پیش کیے جانے والے ثقافتی پروگرام، ادبی نشستیں، مشاعرے، تخلیقی ورکشاپس اور مختلف قسم کی تعارفی تقاریب شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ (انٹر ایکٹیو) سرگرمیوں اور فنونِ روایت سے مزین مقامات نے اس میلے کو ایک ہمہ جہتی ادبی تجربہ بنا دیا ہے۔
اسٹیج پر پیش کیے جانے والے شعری اور ثقافتی پروگرام سعودی ادب کی تنوع بھری روایات اور جمالیات کی نمائندگی کرتے ہیں، جس سے یہ میلہ درعیہ کی حیثیت کو بحیثیت ثقافتی ورثے کے مرکز کے طور پر مزید مضبوط کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: جازان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ باز شکاری کا موسم شروع
اس ادبی موسم کے ذریعے زائرین کو سعودی میزبانی اور نجدی روایات کا قریب سے تجربہ ملتا ہے، اور درعیہ خود کو ایک عالمی ثقافتی اور ادبی مقام کے طور پر منواتا ہے۔














