کسی محبت کرنے والے کے ساتھ سفر کرنا ہمیشہ ہی خوبصورت احساس ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کا شوہر ہی اُس جہاز کا پائلٹ ہو جس میں آپ مسافر ہوں، تو یہ لمحہ زندگی کے یادگار لمحات میں شامل ہو جاتا ہے۔
حال ہی میں ایسا ہی ایک دلکش واقعہ سامنے آیا جس نے کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔
پائلٹ کی اپنی بیوی کے لیے خصوصی اناؤنسمینٹ
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے اور پرواز سے قبل ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہوتی ہے۔ اچانک جہاز کے اسپیکر پر پائلٹ، جو خاتون کا شوہر ہے، ایک خاص اعلان کرتا ہے:
’ہمارے ہاں آج ایک بہت خاص مہمان موجود ہیں۔ میری بیوی قطار نمبر 9، سیٹ اے میں بیٹھی ہیں۔ براہِ کرم انہیں شرمانے کرنے کے لیے تالیاں بجائیں۔‘
یہ سنتے ہی خاتون شرما کر اپنا منہ ہاتھ سے چھپا لیتی ہیں جبکہ مسافر زور دار تالیاں بجاتے ہیں۔
View this post on Instagram
مزاحیہ جملے سے سب کو ہنسا دیا
تالیاں رکنے کے بعد پائلٹ مزید کہتا ہے ’شکریہ… لینڈنگ کے بعد شاید مجھے اس کا حساب دینا پڑے گا!‘
پھر وہ اپنی پرسکون آواز میں پرواز کا دورانیہ بتاتا ہے:
’وہیلز اپ سے وہیلز ڈاؤن تک اندازاً ایک گھنٹہ اور 14 منٹ لگیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
ویڈیو کا کیپشن تھا: ’میرے لیے ہمیشہ یادگار لمحہ… کیونکہ یہ اس کے ساتھ میری پہلی مسافر فلائٹ تھی۔‘
ویڈیو نے کروڑوں دل جیت لیے
اس خوبصورت لمحے نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ ویڈیو کو کروڑوں ویوز مل چکے ہیں اور لوگ اسے ’سال کی سب سے رومانوی ویڈیو‘ قرار دے رہے ہیں۔














