پی سی بی کی 2 نئی فرنچائز ٹیموں کے لیے تخمینہ کاری مکمل، سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔

اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ  باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی

خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ کاری کے طریقہ کار کو واضح طور پر سمجھانے کے لیے فرنچائز کے نمائندگان اور آزاد تخمینہ کار کے درمیان اجتماعی اور انفرادی ملاقاتیں بھی منعقد کی ہیں۔

ان اجلاسوں میں فرنچائزز کو موقع ملے گا کہ وہ تخمینہ کاری کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور کسی بھی سوال یا وضاحت پر بات کریں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے: 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، لیگ 8 ٹیمیں کھیلیں گی

پی سی بی نے 2 نئے پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کے تخمینہ کاری کی رپورٹس بھی حاصل کر لی ہیں اور ان کی فروخت کے لیے ٹینڈر کے عمل کو جلد ہی باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے افراد یا سرمایہ کار درج ذیل شہروں کے ناموں میں سے اپنی فرنچائز منتخب کر سکتے ہیں: حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی سطح کے میچز کرانے کا مطالبہ کردیا

پی سی بی اس بات کا عزم رکھتا ہے کہ وہ تمام پی ایس ایل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری قائم رکھے گا۔

’۔۔۔ کیونکہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں ایک اہم کردار ادا کرتی رہتی ہے۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے