دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور یوں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، تاہم پاکستان نے ہدف 48.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے لنتھ لیاناگے واحد کھلاڑی رہے جنہوں نے نصف سینچری اسکور کی، ان کے 54 رنز نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں کمنڈو مینڈس نے 44، سدیرا سمارا وکرما 42، کامل مشرا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، چیریتھ اسالنکا 6 اور دشمانتا چمیرا صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

گزشتہ میچ میں نصف سینچری بنانے والے ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 اور پرامود مدوشن نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل تک پہنچایا۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3،3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 48.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 102 رنز بنائے، جبکہ اوپننگ بیٹر فخر زمان 78 رنز بنا کر آؤت ہوئے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ محمد رضوان 51 اسکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی تھیں۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا۔ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے کی، جنہوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی طبیعت ناساز ہے اور آج وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔

سری لنکا پلیئنگ الیون

سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، چریتھ اسالنکا (کپتان)، جنتھ لیاناگے، کامندو مینڈس، ونانڈو ہسارنگا، پرمود مدوشان، دشمنتا چمیمرا اور اسیتھا فرنینڈو میدان میں اترے۔

میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے