خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل

خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر زاہد کے مطابق 3 روز سے خالدہ ضیا کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسپتال انتظامیہ نے ان کے لیے بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کر رکھی ہیں۔

اس سے قبل بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ خالدہ ضیا کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، تاہم ان کی موجودہ صحت سفر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر طبی حالت بہتر ہوئی تو بیرون ملک علاج کا فیصلہ دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی

خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن اور سانس میں تکلیف کے باعث ایورکیئر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ وہ گردوں، جگر، آرتھرائٹس اور ذیابیطس سمیت متعدد پیچیدہ امراض کا سامنا کررہی ہیں جس کے باعث علاج مزید مشکل ہو گیا ہے۔

وہ اس وقت اسپتال کے کارونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ جمعے کے روز میرزا فخر الاسلام نے ان کی حالت کو نہایت تشویشناک قرار دیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ روزانہ ان کی کیفیت کا جائزہ لیتا ہے اور علاج میں تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق حکومت کے دور میں خالدہ ضیا کو قید کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2020 میں انہیں خصوصی حکم نامے کے تحت رہا کیا گیا۔ ان کی سزا ہر 6 ماہ بعد معطل کی جاتی رہی مگر متعدد درخواستوں کے باوجود انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟

موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد وہ رواں سال علاج کے لیے برطانیہ گئی تھیں اور مئی میں وطن واپس آئی تھیں، جس کے بعد سے انہیں بارہا اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟