ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 39 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر لاگو ہو جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp