30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی مالیت کی جائیداد پر خاندانی تنازع مزید گمبھیر ہو گیا ہے۔ سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے ان کی سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور کے ساتھ مل کر سنجے کی مبینہ وصیت کی سچائی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس جیوتی سنگھ کے روبرو دائر درخواست میں رانی کپور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ برطانیہ میں 12 جون کو پولو کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر مکھی نگلنے کے باعث سنجے کی موت کے فوراً بعد ان کی اہلیہ پریا کپور نے غم منانے کے بجائے اثاثوں پر قبضے کی کوششیں شروع کر دیں اور مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر حقائق چھپائے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے کپور کی جائیداد کا حقیقی وارث کون؟ خاندانی لڑائی نے نیا رُخ اختیار کر لیا

رانی کپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اپنے بیٹے کی وصیت کے بارے میں کبھی آگاہ نہیں کیا گیا، جبکہ یہ امر بھی غیر معمولی ہے کہ وصیت میں سنجے نے اپنی والدہ کا کوئی ذکر تک نہیں کیا حالانکہ وہ اکثر عوامی طور پر کہتے تھے کہ انہیں سب کچھ اپنی والدہ سے ملا ہے۔

وکیل کے مطابق سنجے کم از کم وصیت میں یہ تو لکھتے کہ وہ اپنی ماں کو کچھ نہیں دینا چاہتے۔ وصیت میں ماں کا ذرا سا اشارہ بھی نہیں ہے۔ ان کے پاس ان کمپنیوں میں کوئی ملکیت نہیں جو ان کے شوہر نے بنائی تھیں اور جو مکمل طور پر انہی کے لیے چھوڑی گئی تھیں۔

درخواست کے مطابق سنجے اور پریا کی شادی مئی 2023 سے ہی شدید اختلافات کا شکار تھی اور ان کے درمیان مسلسل جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ رانی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت غیر متوقع ہے کہ سنجے اپنی ذاتی جائیداد کی واحد وارث پریا کو بنائیں اور یہ بھی کہا کہ مرحوم کا اپنے تمام بچوں، اپنی ماں اور کپور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گہرا تعلق اور یکساں محبت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی دولت پر جنگ، کرشمہ کپور کے بچوں نے وصیت ہائیکورٹ میں چیلنج کردی‘

پریا پر مزید یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست میں مرحوم کی کئی جائیدادیں جیسے پینٹنگز، بینک بیلنس، میوچوئل فنڈز، لائف انشورنس، کرایے کی آمدنی اور گھڑیاں چھپا لی ہیں۔

جسٹس سنگھ اب اس کیس کی اگلی سماعت 3 دسمبر کو کریں گی۔ سنجے کپور کے کرشمہ سے ہونے والے بچوں نے پہلے ہی ایک عبوری حکمِ امتناع کی درخواست کی ہے تاکہ پریا انہیں اپنے والد کے اثاثوں سے دور نہ کرسکے، اور انہوں نے وصیت کی صداقت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے  پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک