بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی بھاتیاری میں آج صدر کی کمانڈنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 89ویں بی ایم اے لانگ کورس اور 60ویں بی ایم اے اسپیشل کورس کے آفیسر کیڈٹس نے حصہ لیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقارالزمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، کیڈٹس کو سلامی دی اور اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر یونس کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد استحکام آئےگا، بنگلہ دیشی فوج

نئے کمیشن یافتہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے اپنی قسم کے ذریعے ملک کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کی مقدس ذمہ داری قبول کی ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش آرمی کو جدید فوجی ٹیکنالوجی سے لیس، تربیت یافتہ اور منظم قوت میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے بی ایم اے کے کمانڈنٹ اور تمام افسران، این سی اوز، جے سی اوز، سپاہیوں اور سول اسٹاف کا شاندار پریڈ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم

سخت فوجی تربیت کے بعد کل 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا، جن میں 184 کیڈٹس 89ویں لانگ کورس سے اور 20 کیڈٹس 60ویں اسپیشل کورس سے تھے۔

اس بیچ میں 183 مرد اور 21 خواتین افسران شامل ہیں۔

کمپنی سینیئر انڈر آفیسر اعظمین اشراق کو بہترین کیڈٹ کے طور پر ’سوورڈ آف آنر‘ اور فوجی تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف کا گولڈ میڈل دیا گیا۔

پریڈ کے بعد، نئے کمیشن یافتہ افسران نے ملک کی خودمختاری کے تحفظ کی رسمی قسم اٹھائی، کیڈٹس کے والدین اور سرپرستوں نے نئے افسران کے رینک بیجز لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟