مراکش کے تاریخی شہر ’فاس‘ میں 2 عمارتیں گرنے سے 22 افراد جاں بحق

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مراکش کے تاریخی شہر ’فاس‘ میں بدھ کے روز 2 ملحقہ عمارتیں منہدم ہونے سے کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے اس  واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ’فاس‘ مراکش کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

حکام کے مطابق 2 میں سے ایک عمارت خالی تھی، جبکہ دوسری میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں ’عقیقہ‘ کی تقریب جاری تھی۔ اسی عمارت میں 8 خاندان رہائش پذیر تھے۔ استغاثہ کے دفتر نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے راجستھان میں کار اور اونٹ کا خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل

ایک زندہ بچنے والے شخص نے، جس کی اہلیہ اور 3 بچے اس حادثے میں جاں بحق ہوئے، مقامی چینل کو بتایا کہ امدادی کارکن ایک لاش نکال چکے ہیں، تاہم وہ اب بھی اپنے دیگر اہل خانہ کی تلاش میں ہے۔

ریاستی نشریاتی ادارے SNRT نیوز کی فوٹیج میں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی باشندوں کو ملبے سے متاثرین کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا۔

ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے اطلاع دی کہ عمارت ہل رہی ہے، اور جب وہ باہر نکلے تو عمارت گر رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ عمارتیں کچھ عرصے سے دراڑوں کا شکار تھیں۔

مقامی حکام نے کہا کہ عدالتی تحقیقات کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور انتظامی انکوائری بھی شروع کی گئی ہے تاکہ 4 منزلہ عمارتوں کے گرنے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔

یہ عمارتیں 2006 میں ایک سرکاری منصوبے کے تحت تعمیر کی گئی تھیں، جس میں جھگی بستیوں کے رہائشیوں کو پلاٹ دے کر اپنے گھر بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے مراکش کشتی حادثہ: مسافر کیسے مرے، آنکھوں دیکھا حال

بدھ کا حادثہ گزشتہ 15 سال کے دوران مراکش میں ہونے والے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ 2010 میں شمالی شہر مکناس میں تاریخی منار گرنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

’فاس‘، جو 8 ویں صدی کا قدیم دارالحکومت اور ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے، 2 ماہ قبل خراب معاشی حالات اور ناقص سرکاری خدمات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں بھی آیا تھا۔

ملک کے وزیر ہاؤسنگ عدیب بن ابراہیم نے جنوری میں بتایا تھا کہ تقریباً 38 ہزار 800 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب

مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت اور اہم معدنیات پر بات چیت

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے