قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اور اگست 2026 میں 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، اس بات کی تصدیق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نائب صدر عاظم بسارتھ نے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرین شرٹس کا دورہ ویسٹ انڈیز 15 جولائی سے 7 اگست تک جاری رہے گا، جس میں 2 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچز شامل ہوں گے۔ پہلا میچ کوئینز پارک اوول اور دوسرا میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جبکہ اکیڈمی میں ایک 4 روزہ وارم اپ میچ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: زمبابوے کا افغانستان اور پاکستان کے ہمراہ انڈر 19 کرکٹ ٹرائی سیریز کا اعلان، شیڈول جاری

بسارتھ نے کہا، ہم 15 جولائی سے 7 اگست 2026 تک پاکستان کے کیریبین دورے کی میزبانی کریں گے، جس میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں 4 روزہ وارم اپ میچ، پہلا ٹیسٹ میچ کوئینز پارک اوول اور دوسرا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

یہ ریڈ بال دورہ پاکستان کے فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق ہے، جبکہ مکمل میچ شیڈول ابھی حتمی شکل نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا تین میچوں کی ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے دورہ کیا تھا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے حالیہ ٹیسٹ سیریز جنوری میں 1-1 سے برابر رہی تھی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں آخری ٹیسٹ سیریز 2021 میں بھی کھیلی تھی جو 1-1 سے ڈرا رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جان کی بازی ہارگئے، 13 زخمی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اصل مسئلہ دہشتگردی ہے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا جنریٹر نہیں، رانا ثنا اللہ

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ